پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

صادقہ نواب سحر کی غزلیں — Sadiqua Nawab Saher Ghazals

صادقہ نواب سحر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تمہاری یاد میں ڈوبے کہاں کہاں سے گئے (غزل)

تمہاری یاد میں ڈوبے کہاں کہاں سے گئے

ہم اپنے آپ سے بچھڑے کہ سب جہاں سے گئے

نئی زمین کی خواہش میں ہم تو نکلے تھے

زمین کیسی یہاں ہم تو آسماں سے گئے

زمانے بھر کو سمیٹا تھا اپنے دامن میں

پلٹ کے دیکھا تو خود اپنے ہی مکاں سے گئے

یہ کھوٹے سکے ہیں الفاظ اس صدی کی سنو

یہ ان کا دور نہیں یہ تو اس جہاں سے گئے

سحرؔ فضول سی خواہش ہے زندگی جینا

مرے تو لوگ نہ جانیں گے کس جہاں سے گئے

دیوانگی جب حد سے گزر جائے تو کیا ہو (غزل)

دیوانگی جب حد سے گزر جائے تو کیا ہو

الزام اگر تیرے بھی سر جائے تو کیا ہو

دل یورش آلام سے ڈر جائے تو کیا ہو

ساغر میں مری زیست اتر جائے تو کیا ہو

ہو ساتھ کوئی ہے یہ جوانی کا تقاضہ

یہ عمر بھی تنہا ہی گزر جائے تو کیا ہو

دیوار نے ہر جرم کو پردے میں رکھا ہے

دیوار کے بھی پار نظر جائے تو کیا ہو

وعدہ جو نبھانے کا کیا عہد سحرؔ کل

وہ شخص بھی وعدے سے مکر جائے تو کیا ہو

مزید غزلیں از صادقہ نواب سحر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں