سعدیہ اعوان کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
مرے چار سو ہیں اداسیاں مرے گھر میں رہتا وبال ہے (غزل)
مرے چار سو ہیں اداسیاں مرے گھر میں رہتا وبال ہے
مرے چارہ گر مرا ساتھ دے مری زندگی کا سوال ہے
مرے سامنے ہی اجڑ گئیں مری آرزوؤں کی بستیاں
نہ میں جی سکوں نہ میں مر سکوں ہوا ایسا میرا بھی حال ہے
ترا ساتھ مجھ کو جو مل گیا تو بدل گئی مری کائنات
نہ وہ غم رہا نہ اداسیاں مرے دل میں پڑتی دھمال ہے
ترے ہونٹ سے جو نکل گئی وہی بات مجھ کو عزیز ہے
تجھے میری کوئی خبر نہیں مجھے رہتا تیرا خیال ہے
دل نادان کی یوں ہی طرف داری نہیں کرنی (غزل)
دل نادان کی یوں ہی طرف داری نہیں کرنی
مجھے بے رنگ جذبوں کی خریداری نہیں کرنی
اگر سچ بولنا جرموں میں شامل ہے زمانے کے
تو پھر میں نے بھی میری جان عیاری نہیں کرنی
یہ شاہوں کے اصولوں پر نہیں چلتی محبت بھی
مجھے سکوں کے بدلے میں خریداری نہیں کرنی
مزید غزلیں از سعدیہ اعوان ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں