پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

صدام حسین نازاں کی غزلیں — Saddam Hussain Nazan Ghazals

صدام حسین نازاں کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جی رہے ہیں آج کل سب آدمی روتے ہوئے (غزل)

جی رہے ہیں آج کل سب آدمی روتے ہوئے

کاٹ لی ہم نے بھی اپنی زندگی روتے ہوئے

ہے عطا کردہ اسی کی زندگی یہ آپ کی

کیجیے اپنے خدا کی بندگی روتے ہوئے

تو نے حالت پر ہماری رحم کچھ کھایا نہیں

وقت فرقت دید کی ہم نے تری روتے ہوئے

آپ ٹھہرے چارہ گر پر آپ کے بیماروں کو

دیکھنے والوں نے دیکھا ہر گھڑی روتے ہوئے

ایک دن ہم کو ہمارے گھر سے کر دیں گے وداع

کیا پرائے اور کیا اپنے سبھی روتے ہوئے

ہاں مگر اس کا مداوا کرنے سے عاجز رہے

سب نے نازاںؔ داستان غم سنی روتے ہوئے

رہے گلاب کی صورت اگرچہ بن میں رہے (غزل)

رہے گلاب کی صورت اگرچہ بن میں رہے

ہمارا یار بڑی شان سے زمن میں رہے

جدائی جب نہ سہی جائے گی وہ آئے گا

مرا سراغ لگاتا اسی جتن میں رہے

شعور جب کہ نہیں ہے زمیں پہ رہنے کا

مگر وہ فخر سے کہتے ہیں ہم گگن میں رہے

امیر شہر کو کچھ غم نہیں غریبوں کا

برہنہ جسم رہے یا کہ پیرہن میں رہے

بنایا اہل محبت نے آنکھوں کا تارا

ازل سے ہم جو محبت کی انجمن میں رہے

حیا بھی آپ کے ایماں کا جزو ہے نازاںؔ

حیا کا پانی سدا آپ کے نین میں رہے

مزید غزلیں از صدام حسین نازاں ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں