صدام حسین کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
جام چھلکائیں جھیل سی آنکھیں (غزل)
جام چھلکائیں جھیل سی آنکھیں
پیاس بھڑکائیں جھیل سی آنکھیں
دیکھ لیں گر کبھی نظر بھر کے
جان لے جائیں جھیل سی آنکھیں
پھول کلیوں کو شرم آ جائے
ایسے مسکائیں جھیل سی آنکھیں
کس کو معلوم کس کی الفت میں
رقص فرمائیں جھیل سی آنکھیں
سیر فرمائیں روز غیروں کو
ہم کو ترسائیں جھیل سی آنکھیں
تختیٔ دل پہ دیکھیے پیہم
تیر برسائیں جھیل سی آنکھیں
کاش پرواز تیری چاہت کے
زمزمے گائیں جھیل سی آنکھیں
آپ کا سامنا جو کر بیٹھے (غزل)
آپ کا سامنا جو کر بیٹھے
موت سے پیشتر ہی مر بیٹھے
دید ہوگی تو حال کیا ہوگا
خواہش دید پہ سنور بیٹھے
دل ہے سیاح آسمانوں کا
ہم اگرچہ ہیں فرش پر بیٹھے
پھول چاہت کا اک کھلا آئے
بزم میں ہم جدھر جدھر بیٹھے
شہر پروازؔ جل چکا لیکن
ہم دوانے ہیں بے خبر بیٹھے
مزید غزلیں از صدام حسین ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں