سچن شالنی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
اک چہرہ پر روز گزارہ ہوتا ہے (غزل)
اک چہرہ پر روز گزارہ ہوتا ہے
پیار کسی کو کب دوبارہ ہوتا ہے
میں تم پر ہر بار بھروسہ کرتا ہوں
اتنا سچا جھوٹھ تمہارا ہوتا ہے
تم میرے اس دل کو پاگل مت کہنا
اپنا بچہ سب کو پیارا ہوتا ہے
تم جاؤ پر یادوں کو تو رہنے دو
یادوں کا بھی ایک سہارا ہوتا ہے
اس پنچھی کا حال سچنؔ کس نے سمجھا
جو پنجرے میں قید دوبارہ ہوتا ہے
دو ہی کردار تھے کہانی میں (غزل)
دو ہی کردار تھے کہانی میں
دونوں ہی مر گئے جوانی میں
لوگ لاشیں نکال پائے بس
عشق ڈوبا ہوا تھا پانی میں
زندگی جل چکی تھی لکڑی سی
راکھ بس بچ گئی نشانی میں
موڑ آیا تھا میں مڑا ہی نہیں
ہو گئی بھول زندگانی میں
تھا سچنؔ شخص اک مرے جیسا
اور وہ میں تھا بد گمانی میں
مزید غزلیں از سچن شالنی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں