پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سچن مہروترا کی غزلیں — Sachin Mehrotra Ghazals

سچن مہروترا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جس کو چاہا تھا زندگی کے لیے (غزل)

جس کو چاہا تھا زندگی کے لیے

وہ ملا ہم کو دو گھڑی کے لیے

چاند کو دیکھتے تو سب ہیں مگر

چاند ہوتا نہیں سبھی کے لیے

غم کو اب غم نہیں سمجھتا ہے

اتنا ترسا ہے دل خوشی کے لیے

ان چراغوں میں روشنی ہے بہت

دل جلاؤ نہ دل لگی کے لیے

غم کے دریا کو پار کر لینا

کتنا مشکل ہے آدمی کے لیے

موت کے ڈر سے لوگ زندہ ہیں

کوئی جیتا نہیں کسی کے لیے

شام در شام دل نہیں لگتا (غزل)

شام در شام دل نہیں لگتا

اب سر بام دل نہیں لگتا

پھر وہی رہ گزر ہے یار کی اور

پھر وہی گام دل نہیں لگتا

کام کرتے ہیں دل لگانے کو

ہو کوئی کام دل نہیں لگتا

آج پھر نیند میں لیا اس نے

یوں مرا نام دل نہیں لگتا

نبض کیا دیکھتا ہے چارہ گر

مرض ہے عام دل نہیں لگتا

ہاتھ مت چھوڑ اے مرے ہمدم

دل کو بس تھام دل نہیں لگتا

یوں نگاہوں کا دوش ہے سارا

اس پہ الزام دل نہیں لگتا

مزید غزلیں از سچن مہروترا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں