پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

صابر عمر گالسولکر کی غزلیں — Sabir Umar Galsulkar 2 Ghazals

صابر عمر گالسولکر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کفر کا بڑھتا ہوا طوفان ہے سہما ہوا (غزل)

کفر کا بڑھتا ہوا طوفان ہے سہما ہوا

کب صلیبوں پر سجا ایمان ہے سہما ہوا

ظلم کا کالا دھواں پھیلا ہوا ہے چار سو

جس طرف بھی دیکھیے انسان ہے سہما ہوا

ایک مٹی کا کھلونا ڈھا رہا ہے کائنات

آج تو انسان سے شیطان ہے سہما ہوا

خودکشی کی سمت بڑھتی جا رہی ہے زندگی

خواب ٹوٹے دل کا ہر ارمان ہے سہما ہوا

ظلمتوں نے اس قدر اس کو ہراساں کر دیا

پتھروں میں چھپ گیا بھگوان ہے سہما ہوا

داستاں میری فقط اک واقعے میں آ گئی (غزل)

داستاں میری فقط اک واقعے میں آ گئی

میری بربادی بھی اب تو حادثے میں آ گئی

جگمگاتے تن پہ ہیں ملبوس تو بس نام کے

عصمت حوا بھی جیسے راستے میں آ گئی

گردشوں نے اس قدر مجھ کو بدل کر رکھ دیا

میری صورت دھندلی دھندلی آئنے میں آ گئی

جل اٹھا چاہت سے اس کی پیار کا بجھتا دیا

روشنی کتنی وفا سے اب دئے میں آ گئی

ہو گئیں منسوب میرے نام سے رسوائیاں

ساری خوبی عشق کی اک دائرے میں آ گئی

مزید غزلیں از صابر عمر گالسولکر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں