صابر بدر جعفری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
بدرؔ جب آگہی سے ملتا ہے (غزل)
بدرؔ جب آگہی سے ملتا ہے
اک دیا روشنی سے ملتا ہے
چاند تارے شفق دھنک خوشبو
سلسلہ یہ اسی سے ملتا ہے
جتنی زیادہ ہے کم ہے اتنی ہی
یہ چلن آگہی سے ملتا ہے
دشمنی پیڑ پر نہیں اگتی
یہ ثمر دوستی سے ملتا ہے
یوں تو ملنے کو لوگ ملتے ہیں
دل مگر کم کسی سے ملتا ہے
بدرؔ آپ اور خیال بھی اس کا
سایہ کب روشنی سے ملتا ہے
بدرؔ یوں تو سبھی سے ملتا ہے (غزل)
بدرؔ یوں تو سبھی سے ملتا ہے
بے غرض کب کسی سے ملتا ہے
خود کو گم کر کے ڈھونڈیئے اس کو
یہ گہر بے خودی سے ملتا ہے
وہ کوئی ہو کہیں بھی ہو لیکن
ہو بہو آپ ہی سے ملتا ہے
جان بھی ساتھ چھوڑ دیتی ہے
یہ سبق زندگی سے ملتا ہے
چھاؤں میں زلف کے دھنک کے رنگ
سایہ یوں روشنی سے ملتا ہے
آستاں کھنچ کے خود چلا آئے
یہ شرف بندگی سے ملتا ہے
مزید غزلیں از صابر بدر جعفری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں