پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سعد اللہ کلیم کی غزلیں — Saadullah Kaleem Ghazals

سعد اللہ کلیم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ناؤ کاغذ کی سہی کچھ تو نظر سے گزرے (غزل)

ناؤ کاغذ کی سہی کچھ تو نظر سے گزرے

اس سے پہلے کہ یہ پانی مرے سر سے گزرے

پھر سماعت کو عطا کر جرس گل کی صدا

قافلہ پھر کوئی اس راہ گزر سے گزرے

کوئی دستک نہ صدا کوئی تمنا نہ طلب

ہم کہ درویش تھے یوں بھی ترے در سے گزرے

غیرت عشق تو کہتی ہے کہ اب آنکھ نہ کھول

اس کے بعد اب نہ کوئی اور ادھر سے گزرے

میں تو چاہوں وہ سر دشت ٹھہر ہی جائے

پر وہ ساون کی گھٹا جیسا ہے برسے گزرے

حبس کی رت میں کوئی تازہ ہوا کا جھونکا

باد و باراں کے خدا میرے بھی گھر سے گزرے

مجھ کو محفوظ رکھا ہے مرے چھوٹے قد نے

جتنے پتھر ادھر آئے مرے سر سے گزرے

مزید غزلیں از سعد اللہ کلیم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں