پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

رقیہ محوی کی غزلیں — Ruqayya Mahvi Ghazals

رقیہ محوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ملی نگاہ ہمیں تیری جستجو کے لیے (غزل)

ملی نگاہ ہمیں تیری جستجو کے لیے

تو دل بھی وقف ہے تیری ہی آرزو کے لیے

بدل دی فطرت دل ہی نگاہ ساقی نے

جو میکدے سے اٹھے ہم چلے وضو کے لیے

ہمیں بہت ہے کسی کی نظر کا پیمانہ

وہ ہم نہیں جو مچلتے رہیں سبو کے لیے

وہی ہے رنگ و بوئے گلستاں مگر تجھ بن

مری نگاہ ترستی ہے رنگ و بو کے لیے

قدم قدم پہ نئی منزلوں کو ٹھکراتے

چلے ہیں اہل جنوں کس کی جستجو کے لیے

رفو گری تو بہت کی گئی مگر محویؔ

دلوں کے چاک نہ تھے بخیہ و رفو کے لیے

مزید غزلیں از رقیہ محوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں