پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

روپم کمار میت کی غزلیں — Rupam Kumar Meet Ghazals

روپم کمار میت کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اے خدا ایسا معجزہ ہو کوئی (غزل)

اے خدا ایسا معجزہ ہو کوئی

عشق میں میرے مبتلا ہو کوئی

اس طرح دیکھتا ہوں میں اس کو

جس طرح خواب دیکھتا ہو کوئی

عین ممکن ہے اس غزل میں شعر

میرے حصہ کے کہہ رہا ہو کوئی

رب کا جو ہر کہا قبول کرے

اس کے ہونٹوں پہ کیا گلا ہو کوئی

گمشدہ لکھ کے ایک پرچے پر

میری تصویر بانٹتا ہو کوئی

شب فرقت کا غم لیے گھر میں

آج کی رات جاگتا ہو کوئی

دسترس میں نہیں ہے چین و سکوں

زندگی غم کا سلسلہ ہو کوئی

جھوم اٹھتے ہیں دیکھ کر اس کو

نغمۂ زندگی نشہ ہو کوئی

مزید غزلیں از روپم کمار میت ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں