روبل کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
عشق میں تم کو اگر جو سادگی منظور ہوتی (غزل)
عشق میں تم کو اگر جو سادگی منظور ہوتی
پھر اداسی بھی مری چہرے پہ جیسے نور ہوتی
تو اگر دیتا دلاسہ گھیر کر بانہوں میں مجھ کو
درد میں ہوتی اگر تو بھی بہت مسرور ہوتی
پھر نہیں ہوتی کبھی دوری محبت میں ذرا بھی
دو جہاں میں اس قدر دیوانگی مشہور ہوتی
خاک ہوتی زندگی تو غم نہ ہوتا ایک پل بھی
پر محبت سے بھری یہ زندگی بھرپور ہوتی
تو نہ ہوتا بے وفا تو میں وفا دل سے نبھاتی
میں خدا سا یار پا کر عشق میں مغرور ہوتی
جسم سے آگے نکل کر عشق کرتا روح سے جو
ٹوٹ کر قدموں میں تیرے پرییسی بھی چور ہوتی
تھے دلاسے جھوٹ سب دیتے نہیں اب دھیر یہ (غزل)
تھے دلاسے جھوٹ سب دیتے نہیں اب دھیر یہ
ہیں دعا دے کر کے روتے اب مجھے سب پیر یہ
تم مجھے اب تھام لو میں گھل رہی ہوں راکھ سی
ہیں ڈبونے میں لگے بہتے ہوئے اب نیر یہ
تھی کبھی زندہ مگر اب ایک زندہ لاش ہوں
آج ہے بے جان سی بے رنگ سی تصویر یہ
اب کسی سے ہے نہیں شکوہ مجھے جو غم ملا
بے وفا تھی جب مری اپنی بری تقدیر یہ
جان سے جانا مجھے تھا عشق کا دستور ہے
لو اکیلی رہ گئی رانجھے بنا پھر ہیر یہ