پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

رائے سرب سکھ دیوانہ کی غزلیں — Roy Sarb Sukh Diwana Ghazals

رائے سرب سکھ دیوانہ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جب نہ تب سنئے تو کرتا ہے وہ اقرار بغیر (غزل)

جب نہ تب سنئے تو کرتا ہے وہ اقرار بغیر

گفتگو ہم سے اسے پر نہیں انکار بغیر

بزم میں رات بہت سادہ‌ و پر فن تھے ولے

گرمیٔ بزم کہاں اس بت عیار بغیر

دیکھ بیمار کو تیرے یہ طبیبوں نے کہا

ہو چکی اس کو شفا شربت دیدار بغیر

جان پر آ بنی ہمدم مری خاموشی سے

بات کچھ بن نہیں آتی ہے اب اظہار بغیر

جس کی خاطر کے لئے یار سب اغیار ہوئے

کیوں کہ دیوانہؔ بھلا رہئے اب اس یار بغیر

مزید غزلیں از رائے سرب سکھ دیوانہ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں