پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ریاست علی ریاست کی غزلیں — Riyasat Ali Riyasat Ghazals

ریاست علی ریاست کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

پرندہ کیا تمہیں دل کا طلسماتی نہیں لگتا (غزل)

پرندہ کیا تمہیں دل کا طلسماتی نہیں لگتا

ہزاروں زخم کھاتا ہے مگر زخمی نہیں لگتا

سکوں کا راز کیا ہے پوچھ لیجے ان فقیروں سے

کہ جن کی جھونپڑی میں عمر بھر اے سی نہیں لگتا

مصور سر جھکاتا ہو جہاں تصویر کے آگے

یہ وہ تہذیب ہے جس کا کوئی بانی نہیں لگتا

حقیقی منزل عرفاں ریاستؔ دور ہے اب تک

ابھی یہ مرحلہ معراج انسانی نہیں لگتا

رہتے ہیں شادماں بھی کبھی ہم ملول بھی (غزل)

رہتے ہیں شادماں بھی کبھی ہم ملول بھی

ہیں زندگی کے پیڑ پہ کانٹے بھی پھول بھی

وعدہ وفا نہ ہو تو رکھو پھر بھی حسن ظن

انسان کے خمیر میں رکھی ہے بھول بھی

آپس کے اتحاد کا نکلے جو راستہ

بالائے طاق رکھ دو وہاں پر اصول بھی

دنیا سے اطمینان کی خواہش فضول ہے

جبکہ یہاں ستائے گئے ہوں رسول بھی

ناقد سے اختلاف ریاستؔ بجا نہیں

تنقید واجبی ہو تو کر لو قبول بھی

مزید غزلیں از ریاست علی ریاست ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں