رویتی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
محبت تج پری کا منج درونا کاٹتا جاتا (غزل)
محبت تج پری کا منج درونا کاٹتا جاتا
سو تس پربھوں کے خنجر سوں کلیجا کاٹتا جاتا
اپس میں آپ کا لہو رو رو نجھا کر دیکھتا ہوں تو
امولک خال تجھ چک کا لہوں کوں چاٹتا جاتا
عجائب سحر کی توں دھن ترا کوئی بھید نیں پاتا
ملائک کوں فلک پر کی ترا نیہ لاٹتا جاتا
شراب عشق بھر عشاق اپس غم کی صراحی میں
سدا انکھیاں کی پیالی میں شفق لہو آٹتا جاتا
ارے اے رویتی تجے ملکہ کی دیں داری کو دیک
سمودا کفر کا پردا یکایک پھاٹتا جاتا
مزید غزلیں از رویتی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں