پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

رتوراج کمار کی غزلیں — Rituraj Kumar Ghazals

رتوراج کمار کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

میاں اتنا بھی میٹھا بولنا اچھا نہیں ہوتا (غزل)

میاں اتنا بھی میٹھا بولنا اچھا نہیں ہوتا

برے لوگوں کو اچھا بولنا اچھا نہیں ہوتا

پرانا مشورہ ہے یار حاکم کو یہ سمجھاؤ

ضرورت سے زیادہ بولنا اچھا نہیں ہوتا

محبت میں نگاہوں سے چلو کچھ گفتگو کر لیں

زباں سے ہی ہمیشہ بولنا اچھا نہیں ہوتا

مجھے ڈر ہے حکومت ایک دن یہ بھی نہ کہہ ڈالے

بناؤ خود کو گونگا بولنا اچھا نہیں ہوتا

ہمارا نام بھی لینا جب اس کا نام لینا تو

بنا موہن کے رادھا بولنا اچھا نہیں ہوتا

بھروسہ ہو بھلے کتنا مگر ہے تو بھروسہ ہی

کسی سے راز دل کا بولنا اچھا نہیں ہوتا

بھرو ہنکار ہے ہمت تو آکر سامنے میرے

کہ یوں پیچھے سے دھاوا بولنا اچھا نہیں ہوتا

چمک اس پر بھلے کتنی بھی آ جائے مگر پیارے

کسی پیتل کو سونا بولنا اچھا نہیں ہوتا

مجھے ملنے مہینوں بعد آئی ہو بدھائی ہو (غزل)

مجھے ملنے مہینوں بعد آئی ہو بدھائی ہو

مچایا شور یاروں نے بدھائی ہو بدھائی ہو

ادھر میں بھی بکھیرے جا رہا ہوں ہر طرف جلوہ

ادھر تم بھی ہر اک محفل میں چھائی ہو بدھائی ہو

اگر بالی کے جیسا وہ نکل جائے تو لعنت ہے

مگر لکشمن کے جیسا جس کا بھائی ہو بدھائی ہو

وہ جس کے پاس دولت اور شہرت ہو بدھائی کیا

وہ جس کے ہاتھ میں تیری کلائی ہو بدھائی ہو

مزید غزلیں از رتوراج کمار ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں