ریکھا راج ونشی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
اب کسی سے گلا نہیں کوئی (غزل)
اب کسی سے گلا نہیں کوئی
اپنا تیرے سوا نہیں کوئی
ہو گیا جس کو قتل ہونا تھا
قاتلوں سے صلہ نہیں کوئی
جانے کتنے حسین ملتے ہیں
تیرے جیسی ادا نہیں کوئی
کوئی مل کے بھی مل نہیں پایا
اور ہم سے جدا نہیں کوئی
خوشیاں یوں تو ہزار ملتی ہیں
اور غم سے رہا نہیں کوئی
مجھ پہ الزام لگاتے کیوں ہو (غزل)
مجھ پہ الزام لگاتے کیوں ہو
بات پے بات بناتے کیوں ہو
زخم پچھلے نہ بھرے اب تک پھر
اک نئی چوٹ لگاتے کیوں ہو
میری ہر بات دبا کر بولو
صرف اپنی ہی چلاتے کیوں ہو
مچھلیوں پر بھی ترس کھاؤ کچھ
آگ پانی میں لگاتے کیوں ہو
سر کے ماتھے پہ پسینہ آیا
بے سرا ساز بجاتے کیوں ہو
بچ کے طوفاں سے چلے آئے ہیں
لا کے ساحل پہ ڈباتے کیوں ہو
نفرتوں کے یہ لیے تاج محل
جھوٹ کے اشک بہاتے کیوں ہو
مزید غزلیں از ریکھا راج ونشی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں