پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

رضیہ رعنا کی غزلیں — Razia Rana Ghazals

رضیہ رعنا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

میرے جذبات کی رو جانے کہاں بہکی ہے (غزل)

میرے جذبات کی رو جانے کہاں بہکی ہے

اب تو مشکل ہے چھپانا تجھے افسانوں میں

دل کا شعلہ تو بھڑکتا ہی رہا اشکوں سے

رات بھر شمع پگھلتی رہی پروانوں میں

رنگ اخلاص و وفا کیفیت سوز و گداز

اور کیا چیز سجاؤں ترے ارمانوں میں

پھر مری آنکھوں میں لہرایا ترا خواب حسیں

لے چلی نیند مجھے تیرے شبستانوں میں

زندگی چاہے کہیں کر لے ٹھکانا اپنا

روح منڈلاتی رہے گی ترے کاشانوں میں

ایک نیرنگ جنوں ساز صدائے پیہم

ہے یہ انداز کشش حسن کے دیوانوں میں

آج بہکی ہوئی دنیا ہے نگاہوں میں مری

جانے کیا بات ہے ساقی ترے پیمانوں میں

تھا کہاں ہوش ترے تشنہ لبوں میں باقی

دل کا پیمانہ لئے رہ گئے مے خانوں میں

چاند کا پھیکا تبسم گل پژمردہ ہی

رونقیں ہیں یہی باقی مرے ویرانوں میں

حیات و موت تمہیں سے ہے میری وابستہ (نظم)

حیات و موت تمہیں سے ہے میری وابستہ

کسی کے عشق و محبت کے آسرا تم ہو

غریق سیل محبت مجھے کیا جس نے

سفینۂ دل مضطر کے ناخدا تم ہو

نگہ کو دعوت نظارہ دے کے چھپ جانا

شریک برق کی اک شرمگیں ادا تم ہو

مریض عشق کے صد چاک قلب بسمل کی

امید و بیم میں ڈوبی ہوئی دعا میں ہوں

لٹا کے راہ محبت میں کاروان حیات

ہر ایک رہرو منزل کی رہنما میں ہوں

فضائے یاس کی تاریکیوں میں آوارہ

ستم رسیدہ کی اک آہ نارسا میں ہوں

مزید غزلیں از رضیہ رعنا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں