پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

رضیہ حلیم جنگ کی غزلیں — Razia Halim Jang Ghazals

رضیہ حلیم جنگ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کتنے نایاب تھے لمحے جو وہاں پر گزرے (غزل)

کتنے نایاب تھے لمحے جو وہاں پر گزرے

جب اٹھے ہاتھ دعاؤں کو تو گوہر برسے

تک رہے تھے ترے گھر کو وہ سماں بھی کیا تھا

تو گزرتا ہے ہوا آئی تو ہم یہ سمجھے

کتنی ہی بار کیا ہم نے تو زمزم سے وضو

کتنی ہی بار تری یاد میں آنسو چھلکے

سرمۂ خاک مدینہ جو لگا آنکھوں میں

مثل آئینے کے آنکھوں کے نگینے چمکے

میں مبتلائے عشق ہوں مجھ کو پتا نہ تھا (غزل)

میں مبتلائے عشق ہوں مجھ کو پتا نہ تھا

جب تک کسی نے حال یہ میرا کیا نہ تھا

پایا ہے جب سے تجھ کو ہے تکمیل کا سرور

میں تھی ادھوری تو مجھے جب تک ملا نہ تھا

اللہ تیرے عشق میں ہوں حال سے بے حال

تب تک بڑے مزے میں تھی جب دل لگا نہ تھا