پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

رضاء الرحمن عاکف سنبھلی کی غزلیں — Raza Ur Rahman Akif Sanbhali Ghazals

رضاء الرحمن عاکف سنبھلی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جب بھی آتی لال پری (نظم)

جب بھی آتی لال پری

خوشیاں لاتی لال پری

رنگ برنگے سپنے دے کر

دل بہلاتی لال پری

صبح سویرے پیار سے آ کر

مجھے اٹھاتی لال پری

لڈو پیڑے بالوشاہی

خوب کھلاتی لال پری

جب بھولوں میں اپنا سبق

یاد کراتی لال پری

پنکھ پہ اپنے مجھے بٹھا کر

سیر کراتی لال پری