رویندر اجنبی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
دنیا بھر کی باتیں سہتے رہتے تھے (غزل)
دنیا بھر کی باتیں سہتے رہتے تھے
آنسو وانسو یوں ہی بہتے رہتے تھے
یوں تو چاند تھی پونم کا پر سب لڑکے
خوشبو خوشبو اس کو کہتے رہتے تھے
اس نے ہی گالوں پہ تھپڑ مار دیا
جس کی خاطر جھگڑے کرتے رہتے تھے
دوست بہت تھے یوں تو میرے پاس مگر
اس کو سب سے اچھا کہتے رہتے تھے
عشق میں اپنی جھک جانے کی عادت تھی
اس کا ہر غم ہنس کے سہتے رہتے تھے
کبھی لگتی ہے ہر اک چیز پیاری (غزل)
کبھی لگتی ہے ہر اک چیز پیاری
کبھی کل کچھ نہیں اچھا لگے ہے
تری آنکھو میں کوئی گڑبڑی ہے
ہر اک چہرہ تجھے بھدا لگے ہے
تو کن نظروں سے دنیا دیکھتا ہے
تجھے ہر درد کیوں اپنا لگے ہے
کوئی سر پیٹتا ہے میرے اندر
مجھے رہ رہ کے جھٹکا سا لگے ہے
بتاؤ تم کو کس نے کیا کہا ہے
تمہیں کس بات پہ صدمہ لگے ہے
مزید غزلیں از رویندر اجنبی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں