پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

روشن نگینوی کی غزلیں — Raushan Naginvi Ghazals

روشن نگینوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دام پھیلائے ہوئے حرص و ہوا ہیں کتنے (غزل)

دام پھیلائے ہوئے حرص و ہوا ہیں کتنے

ایک بندہ ہے مگر اس کے خدا ہیں کتنے

ایک اک ذرے میں پوشیدہ ہیں کتنے خورشید

ایک اک قطرے میں طوفان بپا ہیں کتنے

چند ہنستے ہوئے پھولوں کا چمن نام نہیں

غور سے دیکھ کہ پامال صبا ہیں کتنے

ان سے ناکردہ جفاؤں کا کیا تھا اصرار

اتنی ہی بات پہ وہ ہم سے خفا ہیں کتنے

گامزن ہو کے یہ عقدہ تو کھلا ہے روشنؔ

راہزن کتنے ہیں اور راہنما ہیں کتنے

مزید غزلیں از روشن نگینوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں