رونق کرن کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
جتنے ہو دور تم مرے اتنے قریب ہو (غزل)
جتنے ہو دور تم مرے اتنے قریب ہو
سچ تو یہ ہے کہ تم ہی مرے اب نصیب ہو
جب تم نے چاہا آ گئے پھر بات مجھ سے کی
جب چاہا تم چلے گئے تم بھی عجیب ہو
تکلیف تو خدا نہ دے اتنی کسی کو بھی
لڑکا بڑا اکیلا ہو اور وہ غریب ہو
ایسی مجھے ملے جو کبھی زندگی کہ پھر
لوگوں سے دور اور وہ غم کے قریب ہو
بلایا ہے تمہیں تو پھر بھلا گھر کیوں نہیں جاتے (غزل)
بلایا ہے تمہیں تو پھر بھلا گھر کیوں نہیں جاتے
مجھے اپنی محبت سے رہا کر کیوں نہیں جاتے
جو تم یوں جا رہے ہو بے خبر ہو کر ہمیں سے اب
سنو سن لو ذرا پھر یار تم مر کیوں نہیں جاتے
مجھے جب پیاس تھی تب پاس میں پانی نہیں تھا پر
بجھی اب پیاس ہے تو پھر سمندر کیوں نہیں جاتے
نہیں ہے اب ضرورت اس دل و جاں کی مجھے سچ میں
نہ جانے پاس سے میرے یہ دلبر کیوں نہیں جاتے
مزید غزلیں از رونق کرن ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں