رؤف ساحر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
دھوپ کا سائبان ہے پیارے (غزل)
دھوپ کا سائبان ہے پیارے
زیست غم کی دکان ہے پیارے
دل وحشت کا حال مت پوچھو
کوئی اجڑا مکان ہے پیارے
یہ ترا عکس ہے کہ تو خود ہے
یا ہمارا گمان ہے پیارے
نام رہ جائے گا خدا کا بس
آدمی بے نشان ہے پیارے
کوئی حاجت نہیں بجز اس کے
تو اگر مہربان ہے پیارے
آرزوئیں غزل میں ڈھلتی ہیں
چاہتوں کی زبان ہے پیارے
بند سب کام کاج لوگوں کا (غزل)
بند سب کام کاج لوگوں کا
آئے دن احتجاج لوگوں کا
پھر تو بے پر کی ہی اڑائیں گے
جب نہ ہو کام کاج لوگوں کا
کوئی تدبیر سود مند ہوئی
کیا بنا لا علاج لوگوں کا
سچ کہو گے تو مارے جاؤ گے
شہر ہے بد مزاج لوگوں کا
بعد میں رسم و راہ کر لینا
پہلے سمجھو مزاج لوگوں کا
قحط برپا ہوا کہ تاجر نے
لے لیا سب اناج لوگوں کا
مزید غزلیں از رؤف ساحر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں