رتن ناتھ سرشار کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
جھلکا جھلکا سپیدۂ صبح (نظم)
جھلکا جھلکا سپیدۂ صبح
تارے چھپتے ہیں جھلملا کر
ہے نور سا جلوہ گر فلک پر
بھینی بھینی مہک گلوں کی
اور نغمہ زنی وہ بلبلوں کی
وقت صحرا اور تنگ ہوا ہے
بے مے سب کرکرا مزا ہے
اک چلو کے دینے میں یہ تکرار
اٹھو جاگو سحر ہوئی یار
دریا کی طرف چلے نہانے
غٹ پریوں کے زنان خانے
مرغان چمن یہ نکتہ رانی
چوں برہمنان یہ بید خوانی
نوبت رنگت جمنا رہی ہے
شہنشائے مزہ دکھا رہی ہے
مزید غزلیں از رتن ناتھ سرشار ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں