رشید امکان کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
پھول سوئے ہوئے تھے چھاتی پر (غزل)
پھول سوئے ہوئے تھے چھاتی پر
رات کتنا مہک رہا تھا گھر
اشک سیراب ہیں لہو پی کر
اور پیاسا ہے بھائی کا خنجر
پیٹھ کانٹوں سے ہو گئی چھلنی
حوصلہ تھا اٹھا دیا بستر
دل ربا نام ہے کہانی کا
خوں چشیدہ ہے ایک اک منظر
منہ اندھیرے ہی جاگنا ہے تجھے
میرے زخموں پہ اپنے کان نہ دھر
سو تو جاؤں چراغ گل کر کے (غزل)
سو تو جاؤں چراغ گل کر کے
زخم کھلنے لگیں گے بستر کے
اپنی شدت کو معتبر کر لوں
تیرے ہونٹوں پہ دستخط کرکے
وہ تو جنت کی کھڑکیاں نکلیں
جن سے میں جھانکتا تھا ڈر ڈر کے
سیکڑوں بجلیاں گرا ڈالیں
ایک جگنو نے روشنی کرکے
دھوپ میں اور بھی نکھرتے ہیں
پھول ہیں یہ تو سنگ مرمر کے
مزید غزلیں از رشید امکان ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں