راشد جمال فاروقی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
یہ تو صدیوں کا قصہ تھا (نظم)
یہ تو صدیوں کا قصہ تھا
یہاں تو ایک بڑا سا پیڑ ہوا کرتا تھا
جلتی، تپتی، بھنتی اور سلگتی رت میں
اس کے نیچے
یہیں کہیں پر
ایک جزیرہ سا آباد رہا کرتا تھا
خنک خنک سائے میں
ہنستے ،گاتے مسکاتے لوگوں کی
اک بستی تھی
یہی دھوپ
جو آج یہاں پر چیخ رہی ہے
پل بھر سستا لینے کو ترسا کرتی تھی
مزید غزلیں از راشد جمال فاروقی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں