پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

راشد بنارسی کی غزلیں — Rashid Banarasi Ghazals

راشد بنارسی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جبین وقت پر کیسی شکن ہے ہم نہیں سمجھے (نظم)

جبین وقت پر کیسی شکن ہے ہم نہیں سمجھے

کوئی کیوں کر حریف علم و فن ہے ہم نہیں سمجھے

کسی بھی شمع سے بے زار کیوں ہو کوئی پروانہ

یہ کیا اس دور کا دیوانہ پن ہے ہم نہیں سمجھے

بہت سمجھے تھے ہم اس دور کی فرقہ پرستی کو

زباں بھی آج شیخ و برہمن ہے ہم نہیں سمجھے

اگر اردو پہ بھی الزام ہے باہر سے آنے کا

تو پھر ہندوستاں کس کا وطن ہے ہم نہیں سمجھے

چمن کا حسن تو ہر رنگ کے پھولوں سے ہے راشدؔ

کوئی بھی پھول کیوں ننگ چمن ہے ہم نہیں سمجھے

مزید غزلیں از راشد بنارسی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں