پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

رشید آثار کی غزلیں — Rashid Aasar Ghazals

رشید آثار کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جب خواب کوئی ٹوٹ کے بکھرے گا تو آنا (غزل)

جب خواب کوئی ٹوٹ کے بکھرے گا تو آنا

تنہائی کا شعلہ کبھی بھڑکے گا تو آنا

پاگل سا پھرا کرتا ہوں سڑکوں پہ ابھی تک

دیوانہ کسی در پہ جو ٹھہرے گا تو آنا

بے خوف و خطر عشق کی راہوں میں چلا ہے

ہر پہلو سے دنیا کو سمجھ لینا تو آنا

ویسے تو بہت کم ہی نکلتا ہوں میں گھر سے

پھر بھی تو مجھے راہ میں دیکھے گا تو آنا

آثارؔ کی آنکھیں ہیں بہت نیند سے بھاری

اک رات ذرا چین سے سو لے گا تو آنا

خواب جیسے بچپن کی بے غرض سبھی باتیں (غزل)

خواب جیسے بچپن کی بے غرض سبھی باتیں

یاد آنے لگتی ہیں چاند سی ملاقاتیں

اک فرشتہ سیرت کی دو شگفتہ آنکھوں میں

سب بہار والے دن سب بہار کی راتیں

جھیل جیسی آنکھوں کی پھول جیسے گالوں کی

خود بخود اترتی ہیں دل پہ روز سوغاتیں

چیر ہی گیا دل کو سانحہ وہ ایسا تھا

اس لیے نہیں تھمتیں آنسوؤں کی برساتیں

اے نگار ہستی اب دل کے ہیں کہاں آثار

وہ نظر کہاں ہے اب جس میں ہوں کراماتیں

مزید غزلیں از رشید آثار ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں