رمزی آثم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
کچھ اپنی فکر نہ اپنا خیال کرتا ہوں (غزل)
کچھ اپنی فکر نہ اپنا خیال کرتا ہوں
تو کیا یہ کم ہے تری دیکھ بھال کرتا ہوں
مری جگہ پہ کوئی اور ہو تو چیخ اٹھے
میں اپنے آپ سے اتنے سوال کرتا ہوں
اگر ملال کسی کو نہیں مرا نہ سہی
میں خود بھی کون سا اپنا ملال کرتا ہوں
یہ چاند اور ستارے رفیق ہیں میرے
میں روز ان سے بیاں اپنا حال کرتا ہوں
تمہاری یاد بھی آتی ہے اب مجھے کم کم
تمہارا ذکر بھی اب خال خال کرتا ہوں
عشق تھا اور عقیدت سے ملا کرتے تھے (غزل)
عشق تھا اور عقیدت سے ملا کرتے تھے
پہلے ہم لوگ محبت سے ملا کرتے تھے
روز ہی سائے بلاتے تھے ہمیں اپنی طرف
روز ہم دھوپ کی شدت سے ملا کرتے تھے
صرف رستہ ہی نہیں دیکھ کے خوش ہوتا تھا
در و دیوار بھی حسرت سے ملا کرتے تھے
اب تو ملنے کے لیے وقت نہیں ملتا ہے
ورنہ ہم کتنی سہولت سے ملا کرتے تھے
مزید غزلیں از رمزی آثم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں