رمضان علی سحر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
چاہے جنت نہ ملے چاہے خدائی نہ ملے (غزل)
چاہے جنت نہ ملے چاہے خدائی نہ ملے
ہے دعا میری یہی تجھ سے جدائی نہ ملے
کون سی راہ چنی تم نے محبت کے لئے
چل کے آ جاؤ مگر آبلہ پائی نہ ملے
ساتھ تیرا ہو اگر موت بھی آئے ہمدم
زیست جو مجھ کو ملے تجھ سے پرائی نہ ملے
اجنبی اپنے ہی بن جاتے ہیں جن سے یارو
نام کو میرے کبھی ایسی برائی نہ ملے
جو بدل ڈالے مری بات کا مطلب ہی سحرؔ
میرے اشعار میں ایسی بھی صفائی نہ ملے
زندگی مجھ کو کہاں لے آئی ہے (غزل)
زندگی مجھ کو کہاں لے آئی ہے
سامنے دریا ہے پیچھے کھائی ہے
مجھ کو غیروں سے نہیں شکوہ کوئی
تھا جو اپنا وہ بھی تو ہرجائی ہے
بد نصیبی کو کوئی اپنائے کیوں
پھر مری جانب ہی وہ لوٹ آئی ہے
بند مٹھی میں نہ جگنو کو کرو
ڈھل گیا ہے دن تو پھر شب آئی ہے
کچھ نہ پائے گا تو ساحل پر سحرؔ
جا وہیں پر جس جگہ گہرائی ہے
مزید غزلیں از رمضان علی سحر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں