پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

رام شیام حسین کی غزلیں — Ramshyam Haseen Ghazals

رام شیام حسین کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ترا پیار یا پھر قضا چاہتا ہوں (غزل)

ترا پیار یا پھر قضا چاہتا ہوں

میں اپنے مرض کی دوا چاہتا ہوں

سنا ہے کہ اس کی ادا ہے نرالی

میں اس کی ادا دیکھنا چاہتا ہوں

ستم بھی ہے اچھا ترا اے ستم گر

ترا یہ کرم بارہا چاہتا ہوں

بنا لے تو مجھ کو اسیر محبت

محبت کی میں یہ سزا چاہتا ہوں

مجھے بھی خبر ہے تو کیا چاہتی ہے

تجھے بھی خبر ہے میں کیا چاہتا ہوں

میرے مستقبل میں بھی کچھ لکھا کیا (غزل)

میرے مستقبل میں بھی کچھ لکھا کیا

تم نے میرے بارے میں کچھ سوچا کیا

میں تو تم کو اپنا مان کے چلتا ہوں

دل میں تم بھی رکھتے ہو کچھ ایسا کیا

یہ تیرا ہے یہ میرا ہے چھوڑو بھی

ان بیکار کی باتوں میں ہے رکھا کیا

تم نے ہی تو بولا تھا خاموش رہو

ایسے میں کچھ کہتا میں تو کہتا کیا

جیتے جی سب کچھ پانے کو مرتے ہیں

مر جانے پر ہاتھ میں کچھ بھی رہتا کیا

مزید غزلیں از رام شیام حسین ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں