رام پت یادو کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
عشق وطن میں جب سے دیوانہ ہو گیا ہوں (نظم)
عشق وطن میں جب سے دیوانہ ہو گیا ہوں
پیدا شجر ہو جس سے وہ دانہ بن گیا ہوں
بے شک زمیں میں مجھ کو خوش ہو کے اب ملا تو
درد زباں ہوں سب کا افسانہ ہو گیا ہوں
قربان ہوں عدو کے زور و ستم کے صدقے
سہہ سہہ کے رنج و غم کو مردانہ ہو گیا ہوں
دل میں چراغ جب سے روشن ہوا وطن کا
پروا نہ جو کہ کچھ بھی پروانہ ہو گیا ہوں
ساقی شراب تیری اب کیا اثر کرے گی
حب وطن کی مے پی مستانہ ہو گیا ہوں
تاثیر عشق یارو دیکھی تری نرالی
پی پی شراب الفت بیگانہ ہو گیا ہوں
مزید غزلیں از رام پت یادو ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں