پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

رمق فتحپوری کی غزلیں — Ramaq Fatehpuri Ghazals

رمق فتحپوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اس سے امید رو نمائی ہے (غزل)

اس سے امید رو نمائی ہے

وہ کہ جو شکل کبریائی ہے

تم نے اے کشتۂ نظارۂ طور

موت بھی کیا حسین پائی ہے

جان کر تم سے دل لگایا ہے

ہاں ہمیں شوق خود فنائی ہے

زندگی کو تمہاری فرقت میں

لمحہ لمحہ پہ موت آئی ہے

کچھ مرے دل کا بھی قصور ہے اور

کچھ تمہاری بھی دلربائی ہے

نہ انہوں نے نقاب الٹی ہے

نہ تو یہ آنکھ باز آئی ہے

ہر جگہ بھی ہے اور ہے بھی ۔۔۔نہیں

اس کا یہ بھی ہنر خدائی ہے

تیرے آنے سے باغ عالم میں

قبل موسم بہار آئی ہے

تم کو میں تو خدا نہیں کہتا

یہ زباں ہے جو لڑکھڑائی ہے

قبر پر ہے رمقؔ کی یہ کندہ

تم نہ آئے تو موت آئی ہے

دم ہے لبوں پر اور انہیں کچھ خبر نہیں (غزل)

دم ہے لبوں پر اور انہیں کچھ خبر نہیں

یا رب مری دعا میں بھی باقی اثر نہیں

راتیں کٹیں ہیں روتے ہی روتے خدا گواہ

اے سونے والے چین سے تجھ کو خبر نہیں

محروم دید مجھ کو کیا جوش اشک نے

وہ سامنے ہیں اور پھر آتے نظر نہیں

سختی فراق کی ہے کہ اللہ کی پناہ

لیکن زباں پہ شکوۂ بیداد گر نہیں

مزید غزلیں از رمق فتحپوری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں