پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

رمن لال اگروال کی غزلیں — Raman Lal Agarwal Ghazals

رمن لال اگروال کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہر پل تھا لالہ زار ابھی کل کی بات ہے (غزل)

ہر پل تھا لالہ زار ابھی کل کی بات ہے

ہر گل پہ تھا نکھار ابھی کل کی بات ہے

جو دیکھتے ہیں چشم حقارت سے اب مجھے

کرتے تھے مجھ سے پیار ابھی کل کی بات ہے

میرے چمن میں کس لئے پابندیاں ہیں آج

تھا مجھ کو اختیار ابھی کل کی بات ہے

جو دیکھ کر نگاہ بچا کر چلے گئے

کرتے تھے انتظار ابھی کل کی بات ہے

رمنؔ کو اب بھی اپنی محبت پہ ناز ہے

تم با وفا تھے یار ابھی کل کی بات ہے

شمع نے لو دی تو پروانے بنے (غزل)

شمع نے لو دی تو پروانے بنے

جان دینے کو یہ دیوانے بنے

پیار کے قصے کبھی چھپتے نہیں

چاہنے والوں کے افسانے بنے

جب سے دیکھا ہے ترا حسن و جمال

ساری دنیا سے ہیں بیگانے بنے

دل میں ارماں ہیں کہ ہم ان سے ملیں

دید کی چاہت کے مستانے بنے

پیار میں رمنؔ یہ حالت ہو گئی

آج کل ہیں خود سے بیگانے بنے

مزید غزلیں از رمن لال اگروال ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں