پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

رام ریاض کی غزلیں — Ram Riyaz Ghazals

رام ریاض کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دل میں تو بہت کچھ ہے زباں تک نہیں آتا (غزل)

دل میں تو بہت کچھ ہے زباں تک نہیں آتا

میں جتنا چلوں پھر بھی یہاں تک نہیں آتا

لوگوں سے ڈرے ہو تو مرے ساتھ چلے آؤ

اس راستے میں کوئی مکاں تک نہیں آتا

اس ضد پہ ترا ظلم گوارا کیا ہم نے

دیکھیں کہ تجھے رحم کہاں تک نہیں آتا

ایک ایک ستارہ مری آواز پہ بولا

میں اتنی بلندی سے وہاں تک نہیں آتا

آنسو جو بہیں سرخ تو ہو جاتی ہیں آنکھیں

دل ایسا سلگتا ہے دھواں تک نہیں آتا

روح میں گھور اندھیرے کو اترنے نہ دیا (غزل)

روح میں گھور اندھیرے کو اترنے نہ دیا

ہم نے انسان میں انسان کو مرنے نہ دیا

تیرے بعد ایسی بھی تنہائی کی منزل آئی

کہ مرا ساتھ کسی راہ گزر نے نہ دیا

کون تھا کس نے یہاں دھوپ کے بادل برسائے

اور ترے حسن کی چاندی کو نکھرنے نہ دیا

پیاس کی آگ لگی بھوک کی آندھی اٹھی

ہم نے پھر جسم کا شیرازہ بکھرنے نہ دیا

زندگی کشمکش وقت میں گزری اپنی

دن نے جینے نہ دیا رات نے مرنے نہ دیا

اشک برسائے کبھی خون بہایا ہم نے

غم کا دریا کسی موسم میں اترنے نہ دیا

مزید غزلیں از رام ریاض ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں