رام لال ورما ہندی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
محبت کا اشارہ ڈھونڈھتا ہوں (نظم)
محبت کا اشارہ ڈھونڈھتا ہوں
میں جینے کا سہارا ڈھونڈھتا ہوں
وہ بیکس ہوں کہ ہر اک موج غم میں
مسرت کا کنارہ ڈھونڈھتا ہوں
سیہ بختی کے سائے ہیں مگر میں
مقدر کا سہارا ڈھونڈھتا ہوں
مرے ہاتھوں سے چھو کر اڑ گیا جو
وہی دامن تمہارا ڈھونڈھتا ہوں
حسیں تارو مرے دل میں نہ جھانکو
میں اپنا ماہ پارہ ڈھونڈتا ہوں
ذرا اے چشم روک اپنے یہ آنسو
میں ضبط غم کا یارا ڈھونڈتا ہوں
میری گنتی ہی کیا محفل میں تیری
کہ میں اپنا شمارہ ڈھونڈھتا ہوں
مزید غزلیں از رام لال ورما ہندی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں