رام اوتار گپتا مضطر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
خوددارئ حیات کو رسوا نہیں کیا (غزل)
خوددارئ حیات کو رسوا نہیں کیا
ہم نے کبھی ضمیر کا سودا نہیں کیا
جاں سے عزیز تھا ہمیں دستار کا وقار
ظالم کو سر تو دے دیا سجدہ نہیں کیا
پھر لب پہ تیرے کلمۂ افسوس کس لیے
میں نے تو تیرے جبر کا شکوہ نہیں کیا
منڈلا رہا ہے آج جو ساحل کے ارد گرد
طوفان کو تو تم نے اشارہ نہیں کیا
اس کے رخ جمیل کے آئے جو روبرو
مہتاب ایسا چرخ نے پیدا نہیں کیا
گرچہ مرے قلم کے خریدار کم نہ تھے
میرے ضمیر ہی نے گوارا نہیں کیا
جو بھی دینا ہے وہ خدا دے گا (غزل)
جو بھی دینا ہے وہ خدا دے گا
آدمی آدمی کو کیا دے گا
اپنے احساس میں اتار اسے
قرب کا لطف فاصلہ دے گا
بھیڑ کو چیر کر مقام بنا
ورنہ عالم نا راستہ دے گا
خامۂ عدل بک گیا تو بکے
وقت خود فیصلہ بنا دے گا
میرے گھر کو اجاڑنے والے
جا تجھے آسماں سزا دے گا
آگ دے گا زمانہ گھر کو مرے
اور شعلوں کو پھر ہوا دے گا
مزید غزلیں از رام اوتار گپتا مضطر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں