راج نرائن آزاد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
زندگی اک کتاب ہے جس کے (نظم)
زندگی اک کتاب ہے جس کے
لفظ لمحے ہیں
میٹھے
کڑوے بھی
جملے گھڑیاں ہیں
سہل
مشکل بھی
سطریں دن ہیں
برے بھی
اچھے بھی
ماہ اوراق
خشمگیں
دم ساز
سال ابواب
زخم
مرہم بھی
حد تو یہ ہے کہ یہ ادھوری ہے
آخری اور اولیں صفحات
جانے کس تیرگی میں کھوئے ہیں
کیسے غائب ہوئے نہیں معلوم
ان کی بس داستاں سی باقی ہے
اور یہ وہ کتاب ہے جس کو
ہر کوئی درمیاں سے پڑھتا ہے
میں نے آج ایک باب پڑھ ڈالا
مزید غزلیں از راج نرائن آزاد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں