پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

راج کوشک کی غزلیں — Raj Kaushik Ghazals

راج کوشک کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

نہ دل دماغ کا اس میں قصور ہوتا ہے (غزل)

نہ دل دماغ کا اس میں قصور ہوتا ہے

کسی سے ایک نظر کا فطور ہوتا ہے

روایتیں بھی عجب ہیں بڑی محبت کی

جو دل کے پاس ہو آنکھوں سے دور ہوتا ہے

کوئی بھی شکل یوں ہوتی نہیں ہے نورانی

تپے جو آگ میں اس پر بھی نور ہوتا ہے

کچھ ایک چیز کہیں آ تو جائے ہیں لیکن

رکے وہی ہیں جہاں پر شعور ہوتا ہے

یہ رب ہی جانے کہ وہ عشق کس کو کس سے کب

پر ایک بار تو سب کو ضرور ہوتا ہے

کچھ ایک گھونٹ لگا رات ملنے جاؤں گا

سنا ہے شب کو نشے میں وہ چور ہوتا ہے

اصول عشق کی تکرار کا ہے جس کو بھی

زیادہ پیار اسی کا قصور ہوتا ہے

میں پہلے برف سا تھوڑا پگھل کے دیکھوں گا (غزل)

میں پہلے برف سا تھوڑا پگھل کے دیکھوں گا

اگر وہ آگ ہے تو اس میں جل کے دیکھوں گا

پتہ مجھے بھی ہے منزل نہیں ملے گی اب

پر ایک بار تو رستہ بدل کے دیکھوں گا

ابھی تو ہوش ہے گرنا ہے کیا سنبھلنا کیا

قدم بہکنے لگیں پھر سنبھل کے دیکھوں گا

کہے ہیں لوگ اسے انتظار ہے میرا

گلی سے اس کی کسی دن نکل کے دیکھوں گا

سنا ہے میرے نہ رہنے کا غم اسے بھی ہے

کسی بہانے سے اس سے میں مل کے دیکھوں گا

مزید غزلیں از راج کوشک ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں