راہل گرگ پنچھی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
اک دھواں سا اٹھا ہے پانی میں (غزل)
اک دھواں سا اٹھا ہے پانی میں
ہم نے دل رکھ دیا ہے پانی میں
یار کتنا عجیب ہے آدم
ڈوب کر تیرتا ہے پانی میں
دیکھنا ہے تو خود کے بھیتر دیکھ
عکس کیا دیکھنا ہے پانی میں
خیر مینوں سے پوچھنے والا
جال لے کر گیا ہے پانی میں
کون چھایا ہوا ہے عالم پر
کس کا چہرہ بنا ہے پانی میں
تو پتھر دل جسے کہتا بہت ہے (غزل)
تو پتھر دل جسے کہتا بہت ہے
ہمارے سامنے رویا بہت ہے
اسے آنسو کا قطرہ مت سمجھنا
وہ تیری سوچ سے گہرا بہت ہے
وہ اس کو بھول جانا چاہتا ہے
وہ جس کے نام پہ تڑپا بہت ہے
اسے جھوٹے ہی اپنا کہنے والو
وہ اپنے پن سے اب ڈرتا بہت ہے
یہ جس کے نام کی محفل سجی ہے
اسے ہی اپنوں سے خطرہ بہت ہے
جسے جینے کی خواہش ہو وہ جی لے
ہمارے جیسوں کو مرنا بہت ہے
مزید غزلیں از راہل گرگ پنچھی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں