پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

راہل گجر کی غزلیں — Rahul Gujjar Ghazals

راہل گجر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کسی کا خواب نہیں جا رہا ہے آنکھوں سے (غزل)

کسی کا خواب نہیں جا رہا ہے آنکھوں سے

میں رت جگے میں ہوں کچھ پانچ سات راتوں سے

مجھے وہ مجھ سے نذر آتے تھے اداس اداس

میں بات کرتا تھا جنگل کے سوکھے پیڑوں سے

وہ شاہزادی کوئی تارہ بن چکی ہے اب

میں جس کو مانگتا تھا ٹوٹتے ستاروں ث

ہنر سے کام لیا پینٹ برش نہیں توڑا

بنا لیا تیرے جیسا ہی کوئی رنگوں سے

مجھے یے ڈر ہے کہ مل جائے گی تو رو دوں گا

میں جس خوشی کو ترستا رہا ہوں برسوں سے

مزید غزلیں از راہل گجر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں