پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

رفیق احمد نقش کی غزلیں — Rafique Ahmad Naqsh Ghazals

رفیق احمد نقش کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ارد گرد سب رنگ سراسر اور ہی کچھ تھے (غزل)

ارد گرد سب رنگ سراسر اور ہی کچھ تھے

آنکھ کھلی تو سارے منظر اور ہی کچھ تھے

تجھ سے مل کر اور نہ کوئی دھیان میں آیا

تجھ سے پہلے سوچ کے محور اور ہی کچھ تھے

رفتہ رفتہ ہر اک گھاؤ بھر جاتا ہے

پہلے پہل ہم تجھ سے بچھڑ کر اور ہی کچھ تھے

تاریکی سناٹا تنہائی اور یادیں

رات کو یہ عالم تھا دن بھر اور ہی کچھ تھے

سینے میں تھا درد مگر ہونٹوں پہ تبسم

باہر ہم کچھ اور تھے اندر اور ہی کچھ تھے

اب تو سارا گھر سونا سونا لگتا ہے

ملن گھڑی میں دیوار و در اور ہی کچھ تھے

جھوٹی نکلیں نقش خوشی کی سب ریکھائیں

پیش آئے حالات جو اکثر اور ہی کچھ تھے

مزید غزلیں از رفیق احمد نقش ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں