رابعہ سلطانہ ناشاد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
مری تصویر لے کر کیا کرو گے (نظم)
مری تصویر لے کر کیا کرو گے
مری تصویر اک خواب پریشاں
چھپے ہیں اس میں لاکھوں غم کے طوفاں
مری تصویر ہے مایوس و مضطر
میری تصویر رنج و غم کا پیکر
یہ اک دن بار ہو جائے گی تم پر
مری تصویر میں کب زندگی ہے
سراپا غم سراپا بیکسی ہے
جبیں روشن نہ ہونٹوں پر ہنسی ہے
مری تصویر ہے کچھ دھندلی دھندلی
مری تصویر ہے اشکوں سے بھیگی
مری تصویر ہے کھوئی ہوئی سی
نہ پھر ہاتھوں میں یوں لو گے تم اس کو
نہ اپنے پاس رکھوگے تم اس کو
اٹھا کر پھینک ہی دو گے تم اس کو
مزید غزلیں از رابعہ سلطانہ ناشاد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں