پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

قدسیہ جبین کی غزلیں — Qudsiya Jabeen Ghazals

قدسیہ جبین کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

محمد مسکراتے تھے (نظم)

محمد مسکراتے تھے

ہمیشہ مسکراتے تھے

وہ اتنے خوب صورت

صاف ستھرے

نکھرے نکھرے

پیارے پیارے تھے

کہ جب بھی مسکراتے تھے

تو ان کے موتیوں سے دانت

جھلمل جھلملاتے تھے

گلی میں کھیلتے بچوں سے

خود جا کر ملا کرتے

وہ ان سے کھیلتے تھے

گود میں لیتے

ہنساتے تھے

وہ ان کو گدگداتے تھے

کمر پر لاد کر اپنی

سواری بھی کراتے تھے

وہ کہتے تھے

کہ بچے پھول ہیں

جگنو ہیں خوشبو ہیں

کبھی نہ مارتے ان کو

وہ نرمی اور محبت سے

سکھاتے تھے

دعا دیتے تھے اور

جو کچھ سکھاتے تھے

وہ خود کر کے دکھاتے تھے

وہ جب باہر سے آتے

اونٹ پر ہوتے یا گھوڑے پر

تو اپنے راستے میں

کھیلتے بچوں کے

خود ہی پاس جاتے تھے

وہ سب کو باری باری

اپنے گھوڑے پر بٹھاتے تھے

انہیں جھولا دلاتے تھے

وہ جب بھی دیکھتے

بچوں کے

منہ اور ہاتھ میلے ہیں

تو ان کو گود میں لے کر

وہ ان کا منہ دھلاتے تھے

وہ ان کو چومتے تھے

اور پاس اپنے بٹھاتے تھے

وہ مسجد ہو یا ان کا گھر

کوئی کھانے کی چیز آتی

تو بچوں سے شروع کرتے

انہیں وہ سب سے پہلے دے کے

اوروں کو کھلاتے تھے

محمد کی طرح میں بھی

ہمیشہ مسکراؤں گا

میں جب جنت میں ان سے

خود ملوں گا یہ بتاؤں گا

مجھے ان سے محبت ہے

میں ان سے پیار کرتا ہوں

کہ جب میں چھوٹا بچہ تھا

تو ان کو سوچتا تھا

یاد کرتا مسکراتا تھا

کہ تب ہر رات کو

سونے سے کچھ پہلے

مجھے ابو بتاتے تھے

مزید غزلیں از قدسیہ جبین ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں