پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

قدسیہ مدثر کی غزلیں — Qudsiya Mudassir Ghazals

قدسیہ مدثر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

چندا ماموں چندا ماموں (نظم)

چندا ماموں چندا ماموں

مجھ کو ذرا یہ سمجھاؤ

جب ہم چھوٹے بچے تھے

دادی سے کہانی سنتے تھے

کہ چاند پہ بڑھیا رہتی تھی

وہ چرخا کاتا کرتی تھی

ہم کچے خوابوں میں اکثر

وہ بڑھیا دیکھا کرتے تھے

اور پھر یہ سوچا کرتے تھے

وہ بڑھیا کتنی پیاری ہے

جو خواب میں اکثر آتی ہے

اور پیار سے لوری گاتی ہے

اور میرا جی بہلاتی ہے

چرخے کا قصہ سناتی ہے

یہ بات تمہی اب بتلاؤ

اب یہ الجھن بھی سلجھاؤ

وہ بڑھیا اب بھی دکھلاؤ

جو وقت کی آندھی نے یک دم

نظروں سے اوجھل کردی ہے

کیوں ڈھونڈنے سے ملتی ہی نہیں

کیا سارے قصے بھول گئی

کیا منہ پھیرا اور روٹھ گئی

یا ہم انسانوں نے اس کو

خود چاند بدر کر ڈالا ہے

چندا ماموں دکھ سے بولے

یہ وقت کی کیسی کروٹ ہے

انساں نے زمیں کو دھندلایا

پھر چاند کو بھی ہے گہنایا

بڑھیا کے نشان مٹانے کو

وہ چاند تلک بھی ہے آیا

مزید غزلیں از قدسیہ مدثر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں