قندیل بدر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
دشت میں نئی ہوں میں (غزل)
دشت میں نئی ہوں میں
ریت پھانکتی ہوں میں
تن سے جیسے داسی ہوں
من سے مورنی ہوں میں
لے کے سر پرندوں سے
دھن بنا رہی ہوں میں
آسماں کو اوپر سے
دیکھتی رہی ہوں میں
روشنی کا چہرہ ہوں
چاند کی پری ہوں میں
کس قدر اندھیرا ہے
جیسے بجھ گئی ہوں میں
حیرتوں کی رم جھم میں
خوب ناچتی ہوں میں
بادلوں کی جانب کیوں
رنگ پھینکتی ہوں میں
روز اپنی آنکھوں سے
خواب نوچتی ہوں میں
ماں ترے دوپٹے سے
خود کو ڈھانپتی ہوں میں
مزید غزلیں از قندیل بدر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں