قاسم رضا مصطفائی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
ایک دو تین نہیں سارے قبائل کر لے (غزل)
ایک دو تین نہیں سارے قبائل کر لے
کوئی منطق ہے ترے پاس جو قائل کر لے
جرم ثابت ہے معافی تو نہیں ہو سکتی
پیش کرنے ہیں اگر تو نے دلائل کر لے
صف اول کا سپاہی ہوں سو مرنے سے رہا
اب تو آیا ہے تو یوں کر مجھے گھائل کر لے
قحط ہوں اور ترے شہر میں پڑ سکتا ہوں
جتنے کر سکتا ہے مٹھی میں وسائل کر لے
اتنا کچا نہیں قاسمؔ کہ حقیقت کے سوا
اپنی بینائی کسی خواب پہ زائل کر لے
بے سبب ہنسنے مسکرانے سے (غزل)
بے سبب ہنسنے مسکرانے سے
رنج چھپ جائے گا زمانے سے
وقت کی واپسی نہیں ہوتی
گھڑی کی سوئیاں گھمانے سے
آگہی کا مرض لگا ہم کو
اک محبت کے کارخانے سے
کتنے منظر بدل گئے ہیں دوست
گھر کی دیوار کو گرانے سے
ہم پہ واجب تھا احترام اس کا
اس کو نسبت تھی اک گھرانے سے
مزید غزلیں از قاسم رضا مصطفائی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں