پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

قاسم عمران کی غزلیں — Qasim Imran Ghazals

قاسم عمران کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

میں نے ہر درد کو اک بیتی کہانی سمجھا (غزل)

میں نے ہر درد کو اک بیتی کہانی سمجھا

خون جو آنکھ سے ٹپکا اسے پانی سمجھا

مجھ کو مغرور نہ سمجھے اے مری خاموشی

جا اسے گہرے سمندر کی روانی سمجھا

اپنے حالات سنائے تھے اسے شعروں میں

وہ مرے شعر کو اپنی ہی کہانی سمجھا

اپنے قاتل پہ مجھے رحم بہت آتا ہے

جذبۂ عشق کو معصوم نے فانی سمجھا

وہ ہے عمرانؔ سماجوں کے اصولوں کا غلام

اس کو ناحق نہ محبت کے معانی سمجھا

وطن کی آن بچانے میں پیش دستی رہی (غزل)

وطن کی آن بچانے میں پیش دستی رہی

شبہ میں پھر بھی ہماری وطن پرستی رہی

پیام امن کے نعروں کا شور تھا برپا

لگی تھی آگ جو بستی میں وہ دہکتی رہی

سمندروں کا بلاوا تھا وہ بھی کیا کرتا

گزرتے ابر کو پیاسی زمین تکتی رہی

ہوا نہ جانے بدن کس کا چھو کے آئی تھی

گلی ہماری کئی روز تک مہکتی رہی

یہی ہے قدروں کی عمرانؔ پاسبانی کیا

ضمیر مرتا گیا اور انا پنپتی رہی

مزید غزلیں از قاسم عمران ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں