پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

قمر قدیر ارم کی غزلیں — Qamar Qadeer Iram Ghazals

قمر قدیر ارم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

غم کی کالی رات کو یوں حل کیا (غزل)

غم کی کالی رات کو یوں حل کیا

ہم نے آخر درد کو کاجل کیا

سرمئی ریشم پہ تھا تاروں کا جال

کتنا پیارا رات کا آنچل کیا

میرے اندر پھیلتا جاتا تھا جو

طے بڑی مشکل سے وہ جنگل کیا

ہم نے یوں ہنس کر گزاری زندگی

اپنی ہر زنجیر کو پائل کیا

رابطہ خوشبو سے رکھا استوار

روح میں جلتا ہوا صندل کیا

مزید غزلیں از قمر قدیر ارم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں